ویب ڈیسک : چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مشیر برائے نوجوان امور اور کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں ذبیح اللہ نے گلگت بلتستان یوتھ افئیرز سے متعلق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگاہ کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے دروازے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ سندھ حکومت گلگت بلتسان حکومت کے ساتھ ملکر نوجوانوں کیلئے روزگار اور دیگر مواقع فراہم کرے گی۔
تعاون کی یقین دہانی پر ذبیح اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔