بجٹ کے بعد 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے کمی کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے لیٹر کمی کا امکان ہے۔ حتمی قیمت کا اندازہ 13 اور 14 جون کی عالمی قیمت کے تحت اوگرا کرے گا،نئی قیمتوں کا اعلان 15 جون کی رات کو کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیر اعظم کی منظوری کےبعد کیا جائے گا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق اگلے 15 روز کیلئے ہوگا ۔