بجٹ اجلاس: ہتک عزت قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کا احتجاج کا اعلان

13 Jun, 2024 | 04:21 PM

Ansa Awais

سٹی42 : ہتک عزت قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صحافتی تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے، اپوزیشن نے بجٹ دستاویزات کو  پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیا، اپوزیشن نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اپوزیشن نے مریم نواز کی موجودگی میں ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، صحافیوں نے بھی ہتک عزت قانون کے خلاف پریس گیلری سے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

ہتک عزت قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صحافتی تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ہتک عزت قانون کے خلاف صحافی تنظیموں نے احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام صحافتی تنظیموں کا آج پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔

اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا جائے گا، صحافی تنظیموں کا فیصلہ صحافی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے، احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں سرکاری تقریبات کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔


 

مزیدخبریں