عمران ریاض پر امانت میں خیانت کا مقدمہ ختم، دوسرے میں گرفتار کر لیا گیا

13 Jun, 2024 | 04:14 PM

(ویب ڈیسک)یوٹیوبر،اینکر عمران ریاض کو پولیس نے نئے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ،ماڈل ٹاؤن کورٹ میں ایک مقدمہ میں ڈسچارج ہونے پر دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔

 یوٹیوبر ،اینکر عمران ریاض کو گزشتہ روز علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے ماڈل ٹاؤن عدالت میں پیش کیا جہاں ایک مقدمہ میں ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،پولیس بکتر بند گاڑی میں عمران ریاض کو کینٹ کچہری کے گئی ،عمران ریاض کو علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

 عمران ریاض پر اے ایس ایف اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے ، ایف آئی آر کے مطابق عمران ریاض نے اے ایس ایف سیکیورٹی بیریئر پرگاڑی چڑھائی،تھانہ سرور روڈ پولیس نے عمران ریاض کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مزیدخبریں