مریم نواز نے پنجاب کا5466 ارب کا بجٹ پیش کر کے تاریخ رقم کر دی،مریم اورنگزیب

13 Jun, 2024 | 03:40 PM

(ویب ڈیسک)سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب کے بجٹ کو تاریخی قرار دے دیا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو مبارکباد  دیدی۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی حکومت کے پہلے بجٹ میں کئی تاریخی ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔الحمدللہ ،تاریخ میں پہلی بارپنجاب اپنے ذرائع سے ایک ہزار ارب روپے آمدن والا صوبہ بن گیا ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا بجٹ پانچ ہزار 466 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ پیش کیاگیا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی مریم نوازشریف کو جاتا ہے ۔

پنجاب کا سب سے بڑا 842 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے،تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ رقوم بجٹ میں رکھ دی گئی ہیں جس سے منصوبے ریکارڈ رفتار سے مکمل ہوں گے کیونکہ فنڈنگ پہلے سے موجود ہے۔پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے آغاز کے باجود پہلی بار ٹیکس فری بجٹ دیا گیا ہے 

پنجاب کے بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، آئی ٹی، ہنرمندی ، حیوانات ، موسمیاتی تبدیلی، ماہی گیری، شرمپ فارمنگ، جنگلات اور جنگلی حیات کے شعبوں میں ترقی کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیاگیا ہے ،پنجاب کی تاریخ میں کسانوں اور زراعت کے لئے 30 ارب روپے کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی جارہی ہے، کسانوں کو بلاسود قرض کے لئے10 ارب روپے سے سب سے بڑا پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔ 

مال مویشیوں کی ترقی، برآمدات میں اضافے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار2 ارب روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارمنگ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیاجارہا ہے۔ پنجاب کی ترقی کا سفر انشاءاللہ پھر سے شروع ہو رہا ہے،میڈیا ورکرز کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ارب کی ہیلتھ انشورنس کی خصوصی منظوری لی۔

مزیدخبریں