ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے: عطا تارڑ

ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے: عطا تارڑ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، تمام اشاریے بتارہے ہیں کہ معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت آئی اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گئے ہیں، پچھلے کچھ سال ہمارے لیے ضرور مشکل تھے، ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آئے، ایک دن ہم دنیا کی ٹاپ معیشتوں میں سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بہتر مستقبل کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز دینی ہوں گی، آئی ٹی ،منرلز اوردیگر شعبوں میں پاکستانی نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنے کیلئے حکومت کام کررہی ہے، وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تب بھی نوجوانوں کو فری لیپ ٹاپس دیئے۔

عطاتارڑ نے مزید بتایا کہ ابھی ہم چائنہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، چائنہ کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت 2لاکھ بچوں کو ہر سال آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔

ان کامزید کہناتھا کہ ہمارے دنیا کی ٹاپ فرمز کے ساتھ معاہدے شروع ہوگئے ہیں، تعلیم پر بہت فوکس ہے، حکومت کا ہمیشہ تعلیم پر فوکس رہا ہے، اسلام آباد کی حدود میں آنے والے سکولوں میں سمارٹ بورڈ لگیں گے، سکولوں میں آئی ٹی کی ٹریننگ دی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer