ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں میں چوری و نوسربازی کے تدارک کے لئے سادہ کپڑوں میں اہلکارتعینات

مویشی منڈیوں میں چوری و نوسربازی کے تدارک کے لئے سادہ کپڑوں میں اہلکارتعینات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)عیدالاضحی کی مناسبت سے شہربھر میں قائم مویشی منڈیوں کیلئے سکیورٹی انتظامات جاری کر دیے گئے ۔

ڈی آئی جی اپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہرمیں قائم09 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ مویشی منڈیوں میں نوسربازی ، چوری کے ایشوز ہیں جن کے تدراک کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو مویشی منڈیوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر میں قربانی کے جانوروں  چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔