ایل ڈبلیو ایم سی کا اہم اجلاس:عید قربان کے دوران شہر کو زیر ویسٹ رکھنے کی حکمت عملی تیار

13 Jun, 2024 | 11:57 AM

(فریحہ بتول) عید قربان پر صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے  کی۔
ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں شہر کے تمام پی پی یوتھ کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ عید قربان کے دوران شہر کو زیر ویسٹ رکھنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ تمام پی پی اور یو سی کوآرڈینیٹر صفائی مشن میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ عید قربان پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ خوش آئند ہے ۔ ڈپٹی سی او محمد اورنگزیب سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں طارق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں