13 ہزار سرکاری سکولوں کی عارضی ملکیت حاصل کرنے کیلئے درخواستیں موصول

13 Jun, 2024 | 11:50 AM

جنید ریاض:  تیرہ ہزار سرکاری سکولوں کی عارضی ملکیت حاصل کرنے کیلئے آٹھ ہزار سے زائد درخواستیں موصول، زیادہ تر درخواستیں ماسٹر ڈگری ہولڈرز، انجینئرز، پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی گئیں ہیں۔

این جی اوز اور پرائیویٹ شعبوں کی جانب سے بھی سرکاری سکولوں کی ملکیت لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔سکول ایجوکیشن کے مطابق درخواستوں کی پروسینگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن کو موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد دس ہزار سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔

 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ اس سے قبل پانچ ہزار سکولوں کی نجی شعبہ کو ٹھیکے پر دینے کیلئے 41 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ سکولوں کو نجی شعبہ کو دینے کے باوجود کنٹرول اور مانیٹرنگ محکمہ سکول ایجوکیشن کے سپرد ہی ہوگی۔

مزیدخبریں