پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا

13 Jun, 2024 | 11:46 AM

(ویب ڈیسک)پنجاب کا آئندہ مالی سال 25-2024کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا ،کسانوں کیلیے 30 ارب روپے ٹریکٹر سکیم کیلیے مختص ،  لائیو سٹاک فارمر کارڈ کیلیے 2 ارب روپے جبکہ زراعت سیکٹر  کیلیے 64 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔

اے ڈی پی کی مخصوص سکیموں سے 530 ارب روپے کی بچت  ہو گی،تاریخ میں پہلی مرتبہ 842 ارب روپے کا  ترقیاتی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ۔تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ جبکہ پینشنز میں 15 فیصد اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں