جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

13 Jun, 2024 | 11:41 AM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں فوری طور پر مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہو سکا، مستقل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فوری طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کی خالی اسامی پر کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کر دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزیدخبریں