ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

 عدالت نےعمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کی جانب سے بریت کیلئے دائر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔

 خیال رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑکی دفعات کے تحت 2022 میں درج کیا گیا تھا۔