عید قرباں قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے،سبزیاں بھی مہنگی

13 Jun, 2024 | 11:12 AM

افشاںرضوان:عید قرباں قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں۔سبزی فروش زائد قیمتیں وصول کرنے لگے۔شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگ گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ  یہاں جنگل کا قانون ہے۔جس کا جتنے کا دل کرتا ہے اتنے کی چیز فروخت کرتا ہے۔
آلو سمیت متعد دسبزیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔آلو 75 کے بجائے 100 روپے، پیاز 105 کے بجائے 120 روپے ،ٹماٹر کی  55 کی بجائے  80 روپے  ، ادرک 690 روپے اور لہسن 300 روپے کلو  میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔سبزیوں کی زائد قیمتوں اور مہنگے داموں  فروخت پر شہری پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ کو مکمل نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ سبزی فروش سبزیوں کے من مانے دام وصول کرتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مانگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائی صفر ہونے کے باعث دکاندار من مانی کرتے ہیں ۔حکومت سبزیوں کی قیمتیں کم کرائے۔ 

مزیدخبریں