پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

13 Jun, 2024 | 09:03 AM

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب بھر میں  نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر  میں  عوامی مقامات پر سری پائے جلانے ، دریاؤں، ندی نالوں ،ڈیمز میں نہانے ،کشتی رانی ، جانوروں کے فضلے ،اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں میں پھینکنے پر بھی   دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں اتوار 23 جون تک کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے  تاہم، پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت  کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ  تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں