ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس کا نفاذ، قیمت میں ساڑھے چھ لاکھ روپے تک اضافہ کا خدشہ

13 Jun, 2024 | 12:31 AM

وقاص عظیم:  نئے  بجٹ  کے آنے سے  ٹریکٹرز مہنگے ہونے کا خدشہ  پیدا ہو گیا۔ 
بدھ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل میں ٹریکٹرز پر بھی  10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 
اس سے قبل ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس صفر فیصد تھا ۔ دس فیصد سیلز ٹیکس لگنے سے ٹریکٹر کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔ بیلارس ٹریکٹر  کے 510 ماڈل کی پاکستان میں قیمت سیلز ٹیکس لگنے سے پہلے تقریباً  65 لاکھ روپے تھی جو دس فیصد سیلز ٹیکس  لگنے کی صورت میں مزید ساڑھے چھ لاکھ تک بڑھ جائے گی۔

مزیدخبریں