ویب ڈیسک: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کی تباہ کاری سے بچانے کے لئے ساحلی پٹی سے 5981 خاندانوں کے 22260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹھٹہ سے 4000 افراد, بدین سے 17320, سجاول سے 4727 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہتحصیل کیٹی بندر سے 3000 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تحصیل گھوڑا باری سے 1000 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔
تحصیل شہید فاضل راہو سے 14310 اور تحصیل بدین سے 3010 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ تحصیل جاتی سے 1727 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تحصیل کھارو چھان سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کیٹی بندر میں 7 اور گھوڑا باری میں 3 ریلیف کیمپس قائم ہیں۔ شہید فاضل راہو میں 10 اور بدین میں 3 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔
سجاول کے تحصیل جاتی میں 4 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔