ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آصف بلوچ نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے بھائی کاشف بلوچ کے قتل کی تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے پنجاب پولیس کو آصف بلوچ کے بھائی کاشف بلوچ کے قتل کیس کی تفتیش کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر پی پی پی ضلع اوکاڑہ سے صدر سجاد الحسن بھی موجود تھے۔