ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر سے مختلف سیاسی عمائدین نے پیپلز پاٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
ان میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ادریس اشرف، مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری شیخ فضل الہی، پی ٹی آئی ضلع بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف،مسلم لیگ ن بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر ، ضلع بہاول نگر میں انجمن تاجران کے صدر ساجد محمود شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی جنوبی پنجاب کے چیف کورآرڈیبیٹر عبدالقادر شاہین، ضلع بہاول نگر کے صدر ملک سلیم، سینئر نائب صدر شہزاد احمد اور سیکریٹری اطلاعات ملک رستم بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔