لالیاں میں طوفان، ایک بچہ جاں بحق، مکان،درخت، بل بورڈ گر گئے

13 Jun, 2023 | 08:59 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: لالیاں شہر میں شدید طوفان آیا اورتھم گیا لیکن ایک بچے کی جان لینے کے ساتھ ساتھ تباہی کی کئی داستانیں چھوڑ گیا۔

لالیاں کے محلہ احمد آباد میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئی۔کانڈیوال روڈ پر بھی درخت گرنے سے مکان تباہ ہو گیا۔ ،دیہاتی علاقوں میں بھی نقصانات کا اندیشہ ہے۔

شدید طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے جہاں نشیبی علاقے زیر آب ہیں تو وہیں مختلف چھتوں سے سولر پلیٹس بھی اڑ گئی ہیں ،کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تو وہیں آبادیوں کے ساتھ درخت ملحقہ مکانوں پر بھی گرے ہیں کئی مکانوں کی دیواریں بھی گرنے سے کافی مالی نقصانات ہوۓ ہیں۔

مزیدخبریں