پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کروڑ وں روپے کا امدادی چیک مل گیا

13 Jun, 2023 | 08:52 PM

احمد رضا : پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اڑھائی کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک جاری کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو  حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی گرانٹ کا خصوصی چیک پاکستان سپورٹس بورڈ سے وصول کیا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمن مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے خصوصی گرانٹ ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت کے حوالہ سے انتظامات کے سلسلہ میں جاری کی گئی ھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی بہتری اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائیندگی کے لئے کوشاں ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھجوائی گئی انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائیندگی اورحالیہ شاندار کارکردگی کو نہ صرف شائقین ہاکی نے سراہا بلکہ حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی نے پاکستان ہاکی کو خصوصی گرانٹ بھی جاری کی ھے۔ حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ منسٹر آئی پی سی احسان مزاری قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے خواہاں ہیں اور انکی خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی بام عروج ہر جگمگائے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی بہترین کارکردگی دکھانا شروع کرے گی تو پاکستان ہاکی کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔احان الرحم مزاری نے اپنا وعدہ پورا کیا جس کے لئے انکا مشکور ھوں۔ حید4 حسین نے کہا کہ ماضی میں جتنی بھی فتوحات پاکستان ہاکی میں حاصل ھوئیں ان میں حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی تعاون اور کھلاڑی کی فلاح و بہبود کے لئے تعاون شامل رہا۔ پاکستان ہاکی کی ترقی اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت حکومت پاکستان کے مالی تعاون کے بغیر سہل نہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 25 ملین کا چیک پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جاری کردیا گیا ھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پی ایچ ایف کو خصوصی گرانٹ کا چیک ڈائریکٹر فنانس و آڈٹ پی ایس بی فیضان جنجوعہ اور اکاؤنٹس آفیسر پی ایس بی محمد اکرم بھٹی نے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا۔ اس موقع ہر انکے ہمراہ اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپیئن حنیف خان اور اولمپیئن رحیم خان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں