احمد رضا : سری لنکا میں اینٹی ڈوپنگ پر ایشیائی ممالک کا اجلاس ختم ہو گیا جبکہ وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری نے ایونٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کے خلاف 2 روزہ ایشیائی ممالک کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ۔ کولمبو میں منعقدہ اٹھارہویں ایشیائی حکومتوں کے وزرائے کھیل نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کو واڈا ضابطوں کو ملحوظ خاطر رکھنے اور ممنوعہ ادویات سے اجتناب کرنے پر زور ڈالا۔ پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے شرکت کی اور انہوں نے بریفنگ میں اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستانی کھلاڑی واڈا قوانین کا احترام کرتے ہیں ۔ گذشتہ ماہ کوئٹہ بلوچستان میں ہونے والی نیشنل گیمز میں بھی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جس کے حوصلہ افزا نتائج آئے۔