ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے 17 جون تک ٹھٹھہ، بدین، سجاول میں 80سے120 کلومیٹر  رفتارکی ہوائیں چلیں گی

Biparjoy MET DEpartment's 16th alert, City42
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے16واں الرٹ جاری کردیا جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوئے کی وجہ سے 13 سے 17 تک ٹھٹھہ، بدین، سجاول سمیت کچھ مقامات پر 80 سے 120 کلومیٹر  رفتار کی ہوائیں چلیں گی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بیپر جوئےکا 6 گھنٹے کے دوران شمال مغرب کی سمت میں سفر جاری ہے۔ منگل کی شام تک سائیکلون کراچی کے جنوب سے 410کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے400 کلومیٹر دور ہ رہ گیاے۔طوفان کے مرکز میں ہوائیں 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ طوفان کے مرکز اور اطراف میں  سمندر میں30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ 14 جون تک سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔


15 جون کی دوپہر کو طوفان جنوب مشرقی سندھ میں کیٹی بند اور بھارتی گجرات کو عبور کرے گا۔ 13 سے 17 تک ٹھٹھہ، بدین، سجاول سمیت کچھ مقامات پر 80 سے 120 کلومیٹر کی ہوائیں چلیں گی۔تیز ہواوں کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
کراچی، حیدرآباد،دادو،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈواللہ یار،شہیدبے نظیر آباد  اور سانگھڑمیں 14سے16 جون کےدرمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے


14 جون شام سے 17 جون تک تیز ہواوں سے کمزور عمارتوں، کچے مکانات اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے
طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں
نشیبی علاقے زیر اب آنے اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 17 جون تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ بیپرجوئے سائیکلون کے لینڈ فال کے بعد بھی اس کی سائیکلونی ہئیت برقرار رہنے اور بھارتی ریاست  گجرات سے گزر کر راجستھان کے شہر جودھپور تک جانے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے۔