کراچی یونیورسٹی، کراچی،حیدرآباد بورڈز کےانٹر کےامتحانات ملتوی

13 Jun, 2023 | 07:46 PM

ویب ڈیسک: کراچی میں سائیکلون بیپرجوئےکے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت سندھ کے 9 اضلاع میں جاری گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ کراچی یونیورسٹی نے بھی سائیکلون کے سبب اپنے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان ر دیا ہے۔

 ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد مسرور زئی نے بتایا ہے کہ امتحانات سمندری طوفان اور متوقع طوفانی بارشوں کے سبب ملتوی کیے گئے ہیں,

 گیارہویں جماعت کے امتحانات 16 جون کو مکمل ہونا تھے جنہیں اب کل 14 جون سے ملتوی کردیا گیا ہے, ناظم امتحانات حیدرآباد کا کہنا ہے کہ  ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی کےاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے 14 جون اور 15جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں کل مورخہ 14 جون 2023 کو ہونے والے امتحانات اور کلاسز ملتوی کردی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ امتحانات، کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں بیپرجوئے طوفان کے پیش نظر ملتوی کی گئیں ہیں۔

 منگل کی شام سائیکلون کراچی سے 410 اور ٹھٹہ سے 400 کلومیٹر کی دور رہ گیا ہے، ٹھٹہ، سجاول اور  بدین کے ساحلی علاقوں میں بارش اور  تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ  کیٹی بندر  پر  پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔

مزیدخبریں