ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد شہر کا موسم خوش گوار ہو گیا ۔

شہر میں گرد آلود اور تیز ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی ۔موسم خوش ہوتے ہی شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے .

ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد جبکہ شہر میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کے امکانات ہیں جبکہ صبح کے اوقات میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا ۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر  آگیا جبکہ ، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 124 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔