کاشف قریشی : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار ایک بار پھر غیر حاضر ،سابق وزیراعلیٰ نیب لاہورکےآفس میں پیش نہ ہوئے۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھا تھا۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی مسلسل غیر حاضری کی رپورٹ نیب کے اعلیٰ حکام کو پیش کردی گئی ہے۔اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق آئندہ طلبی کا فیصلہ کیا جائے گا۔نیب نے عثمان بزدار کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔عثمان بزدار کو 11 مرتبہ طلب کیا گیا مگر وہ صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔نیب نے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ٹھیکوں میں بے ضابطگی اور تقرر و تبادلوں کے کیس میں طلب کیا تھا۔