معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر کے گھر بیٹی کی پیدائش  

13 Jun, 2023 | 06:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر شنکوپنی المعروف پربھو دیوا کے ہاں 50 برس کی عمر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پربھو دیوا نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے  اس عمر میں والد بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش دوسری اہلیہ ہیمانی پربھو سے ہوئی ہے۔دوران انٹرویو پربھو دیوا سے بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ "یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ میرے گھر بیٹی کی آمد ہوئی ہے، اس عمر میں والد بننے پر میں خود کو اب مکمل محسوس کررہا ہوں۔"

 کوریوگرافر نے مزید انکشاف کیا کہ "انہوں نے اب کم کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ اس وقت اپنی نومولود اور اہلیہ کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔"

 پربھو دیوا نے کہا کہ "میں نے پہلے ہی اپنے کام کا بوجھ کم کردیا ہے، میں نے محسوس کیا کہ میں بہت زیادہ کام کر رہا ہوں، بس ادھر ادھر بھاگ رہا ہوں، اب میں کچھ بریک لے کر اپنی فیملی کے ساتھ اس وقت سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں"۔

 واضح رہے کہ فلم" آر راجکمار" کے ہدایتکار اب 4بچوں کے باپ بن چکے ہیں، اس سے قبل پہلی اہلیہ رام لتھا سے  ان کے3 بچےہیں،پربھو دیوا اور ان کی اہلیہ رام لتھا نے شادی کے 9 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں، جوڑے کے 3بیٹے تھے، ان کا ایک بیٹا 2008 میں برین ٹیومر میں مبتلا ہوکر انتقال کر گیا تاہم اب2بیٹے ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

 50 سالہ پربھو نے 2020 میں ڈاکٹر ہیمانی سے شادی کی تھی، انہوں نے ہمیشہ اپنی دوسری شادی اور بیوی کو لائم لائٹ سے دور رکھا ،پربھو دیوا نے "دبنگ 3"،" وانٹڈ"،" راؤڈی راٹھور" سمیت اور بہت سی فلموں کی ہدایتکاری کی، اس کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی آئٹم سانگز اور دیگر گانوں کے ڈانس کے سٹیپ بھی اداکاروں کو سکھائے۔

مزیدخبریں