ویب ڈیسک : جنوبی امریکا سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں پر ایک خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کی طبیعت خراب ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،خاتون کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو بتایا کہ خاتون کو بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماریاں تھیں، وہ زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ انتقال کی خبر سن کر 76سالہ والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کرلی تھی تاہم آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہ سانس لے رہی تھیں۔
خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی ۔خاتون کی سانس بحال ہونے پر ان کے بیٹے اور اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا۔ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔