ویب ڈیسک: میئرکراچی کا 15جون کو الیکشن؛الیکشن کمیشن نےطریقہ کار طےکرلیا۔ 15جون کو صبح 9بجے سے سٹی کونسل کے366ارکان کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ 10:30بجے صبح پولنگ اسٹیشن کےدروازےبند کر دیئے جائیں گے۔
گیارہ بجےکےبعد شو آف ہینڈ کےزریعے ووٹ شمار کیے جائیں گے۔
میئر ڈپٹی میئر کےلیےسب سےزیادہ ووٹ لینےوالا کامیاب قرار پائےگا۔
ووٹ دینےکےلیےنہ آنےوالوں سےنتائج،انتخابی عمل پر فرق نہیں پڑےگا۔
کونسل ہال میں موجود اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کامیابی کا فیصلہ ہوگا۔
دریں اثنا کراچی میں سائیکلون بیپرجوئے کے خطرات کے پیش نظر آرٹس کونسل کراچی ہال کو متبادل پولنگ اسٹیشن بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خدشہ ہے کہ ممکنہ بارشوں کی صورت سٹی کونسل ہال کےاطراف برساتی جمع ہوسکتاہے۔