رانا ثناء اللہ کے گھر حملہ میں ملوث 44 ملزمان کی شناخت ہو گئی

13 Jun, 2023 | 06:11 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کا مقدمہ، پولیس کیجانب سے گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کا مر حلہ مکمل کرلیا گیا۔

رانا ثناء اللہ کے گھر حملہ میں ملوث 44 ملزمان کی شناخت ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے خصوصی جج محمد حسین نے کیس پر سماعت کی۔ عدا لت نے ملزمان کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا، جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد پولیس 44 ملزمان کو تفتیش کیلئے ساتھ لے گئی۔ 

پا نچ ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا، پانچوں ملزمان کی شناخت پریڈ نہ ہونے پر ڈسچارج کیا گیا۔



مزیدخبریں