مصنوعی ذہانت جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے خطرہ ہے: سیکرڑی جنرل اقوام متحدہ    

13 Jun, 2023 | 05:26 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ (AI) سے لاحق خطرات جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ   (AI) کا استعمال غلط معلومات اور نفرت پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے، انہوں نے (AI) کی نگرانی کے لیے ایک بین الاقوامی واچ ڈاگ بنانے کی تجویز کی حمایت بھی کر دی ۔ انتونیو گوتیرز نے کہا کہ اگرچہ AI کی ترقی کو کچھ بھلائی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، لیکن AI سے لاحق خطرات جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں۔ گٹیرس نے کہا کہ وہ کچھ مصنوعی ذہانت کے ایگزیکٹوز کی طرف سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی طرح ایک واچ ڈاگ باڈی بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں