ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےپینل کااعلان؛ثمن ذوالفقار پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی خاتون میچ ریفری بن گئیں

PCB announces New Pannel of Match Rafrees, City42, Summan Zoalfiqar
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کے روز نئے سیزن 24-2023 کے لیےمیچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چار سال بعد دوبارہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سیزن میں میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

گزشتہ سیزن میں فرسٹ الیون کے مجموعی طور پر 97میچز کھیلے گئے تھے جبکہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد  24-2023 کے سیزن میں  فرسٹ الیون کے تقریباً  200 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارکردگی کے سالانہ جائزے اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر کیٹگری میں میچ آفیشلز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہےجس سے ان میچ آفیشلز کو موجودہ سسٹم میں کام کرنے کے  نہ صرف مزید مواقع ملیں گے بلکہ ان کے لیے آمدنی میں اضافے کے مواقع بھی موجود ہونگے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایلیٹ اور سپلیمنٹری پینل کے ماہانہ ریٹینر میں بیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلز کی میچ فیس ۔ڈیلی الاؤنسز اور ریٹائرمنٹ کے فوائد میں بھی بیس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد میں سات کا اضافہ کردیا ہے یہ تعداد اب تیرہ ہوگئی ہے۔ سات نئے میچ آفیشلز میں علیم خان موسٰی ۔ اطہر لئیق ۔ بلال خلجی۔ کامران چوہدری۔ خالد جمشید۔ محمد اسلم اور سہیل ادریس شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بیک وقت آٹھ فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے ایلیٹ امپائرز کے پینل کی تعداد بھی 14سے بڑھاکر 23کردی ہے۔9 میچ آفیشلز کو سپلیمنٹری سے ایلیٹ پینل میں ترقی دی گئی ہے ان میں عبدالمقیط۔ اسلم بریچ۔ فاروق علی خان ۔ غلام سرور۔ عمران اللہ اسلم ۔کاشف سہیل ۔ ماجد حسین ۔ قیصر خان اور ذوالفقار جان۔
سپلیمنٹری پینل کے آفیشلز اگرچہ نان فرسٹ کلاس اور پاتھ وے میچوں میں ہونگے لیکن وہ فرسٹ الیون کے میچوں کے لیے بھی دستیاب ہونگے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 میچ ریفریز کو ترقی دی ہے ان میں ثمن ذوالفقار بھی شامل ہیں جو اس مرحلے تک آنے والی پہلی خاتون میچ ریفری ہیں۔ 

ان کے علاوہ ابوالحسنات راؤ ۔ اللہ ڈتو۔ فضل اکبر شاہ ۔غلام مصطفی انعام اللہ خان ۔ امیرالدین انصاری۔ سمیع الحق۔ اور سہیل خان شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین اور انٹرنیشنل پینل کے آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے۔ خواتین امپائرز میں عافیہ امین۔ حمیرہ فرح۔ نازیہ نذیر۔ رفعت مصطفی۔ صباحت رشید۔ سلیمہ امتیاز۔ اور شکیلہ رفیق شامل ہیں۔
انٹرنیشنل میچ آفیشلز کا پینل۔ امپائرز علیم ڈار۔ آصف یعقوب۔ راشدریاض وقار  اور فیصل خان آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ میچ ریفریز میں محمد جاوید ملک ( ملتان ) اور علی نقوی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جس گروپ نے میچ آفیشلز کی پچھلے سیزن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد نئے سیزن کے میچ آفیشلز کے بارے میں فیصلے کیے ان میں شکیل احمد شیخ ( چیئرمین ڈومیسٹک ری اسٹرکچنگ کمیٹی) ایزد سید ( قائم مقام ڈائریکٹر اکیڈمیز) ہارون رشید ( چیئرمین سلیکشن کمیٹی اور قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ) ثاقب عرفان ( سینئر منیجر ڈومیسٹک کرکٹ ) بلال قریشی ( منیجر امپائرز ۔ میچ ریفریز ) اور عبدالحمید( اسسٹنٹ منیجر امپائرز ۔ میچ ریفریز ) شامل ہیں۔