چیئرمین نادرا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

13 Jun, 2023 | 04:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چیئرمین نادرا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا،چیئرمین نادراطارق ملک نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نادراطا رق ملک کوطلب کرلیا، استعفیٰ منظور ہو گا یا کام جاری رکھیں گے ،فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم اور چیئرمین نادرا کی ملاقات جاری ہے جس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ طا رق ملک اپنا کام جاری رکھیں یا نہیں۔ چیئرمین نادراطارق ملک پر نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے اور نادرا کارڈز کنٹریکٹ کی انکوائری جاری ہے۔

مزیدخبریں