ویب ڈیسک: بیپر جوئے سائیکلون کے سبب ایل این جی کارگو بندرگاہ پر پھنس گیا،گیس کی قلت، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنےکا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بیپرجوئے سائیکلون کراچی سے 470 کلو میٹر دور ہے لیکن اس طوفان کےسبب ایک حکومتی اہلکار نے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
پیر کے روز ایل این جی کارگو 100 ایم ایم سی ایف ڈی ٹرمینل ون سےنکل نہیں سکا ۔ ہ صورتحال برقرار رہی تو پاور سیکٹر کیلئے گیس کی قلت ہوجائے گی اورگیس سپلائی ایمرجنسیلگانا پڑے گی۔
ا س وقت بجلی کا شاٹ فال 6000 میگاواٹ ہے، گیس نہ ملی تو یہ شارٹ فال مزید بڑھے گااور بجلی کی پیداوار میں 1500 میگاواٹ کمی ہوسکتی ہے، کوئلہ کی ترسیل میں طوفان کے سبب رکاوٹ پڑی تو کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والےپاور پلانٹس کی 2400 میگا واٹ پیداوار بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ وزارت توانائیکے حکام کو خدشہ ہے کہ ضرورت پڑنے پربجلی کی لوڈشیڈنگ میں 3-2 گھنٹے اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کے لئے بجلی کی پیداوار میں کمی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرکے پورا کیا جائے گا۔