شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

13 Jun, 2023 | 03:52 PM

شاہد سپرا : شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا ۔ 
ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم پر 1300 میگاواٹ سے زائد کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے  لیسکو نےمختلف علاقوں میں 4سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے ۔ مضافات ،دیہی علاقوں میں ہرگھنٹےکیساتھ1گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
شہرمیں بھی لوڈمینجمنٹ کی بنیاد پر 4گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔لیسکو کی ڈیمانڈ 5200 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ این پی سی سی سے فراہمی 3900 میگاواٹ ہونے لگی۔شہر میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔

مزیدخبریں