سرکاری ہسپتالوں میں حکیموں اورر ہومیوپیتھس کی اسامیاں ختم کر دی گئیں

13 Jun, 2023 | 03:00 PM

زاہد چودھری: محکمہ پرائمری ہیلتھ نےسرکاری ہسپتالوں میں متبادل علاج طریقہ کی سہولت ختم کر دی۔سرکاری ہسپتالوں میں حکماء اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی پوسٹیں ختم کر دی گئیں۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کئی سال سے حکیم اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور سپورٹ سٹاف سینکڑوں کی تعداد میں  ملازمت کر رہے تھے۔ تقریباً تمام ضلعی ھیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں حکیموں اور ہومیہو پیتھک ڈاکٹروں کو الگ  دفاتر بنا کر دیئے گئے تھے جہاں ان کے ساتھ ہومیو پیتھک اور یونانی طب کی دوائیں بنانے والا اسپورٹ اسٹاف بھی بھرتی تھا۔ اب ان حکیموں اورر ہومیو پریکٹشنرز  کی سینکڑوں سیٹیں ختم کی گئیں
محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکماء اور ہومیوپیتھک کی پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ ایلوپیتھک طریقہ علاج کومستحکم کرنے کیلئے کیا گیا، اس اقدام سے فنڈز کی بچت ہو گی اورطب یونانی اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کا بجٹ بھی اب ایلوپیتھک میڈیسن کو دیا جائے گا۔

مزیدخبریں