ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل میں مالی بے ضابطگی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف

13 Jun, 2023 | 02:07 PM

طیب سیف: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل میں مالی بے ضابطگی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گوجر خان میں غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف چھاپے کے دوران ایف آئی اے ٹیم برآمد شدہ کرنسی میں سے 2 کروڑ غائب کر گئی، اس ریڈ میں ایف آئی اے ٹیم نے 9 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔ چھاپہ مار ٹیم نے برآمد کی گئی رقم سے دو کروڑ غائب کرکے اصل ملزمان کو چھوڑ دیا۔

 ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جن میں سے دو کو رہا کردیا گیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق غیرقانونی کرنسی اسمگلنگ کے کاروبار کرنے والے مالک شہزاد کو مقدمے میں نامزد بھی نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ایف آئی اے ٹیم نے باسط نامی ملازم کیخلاف کارروائی کرکے خانہ پوری کی۔ اصل ملزمان کو بچانے کیلئے مافیا متحرک رہا اور ایف آئی آر کی کاپی بھی غائب کردی گئی اور ایف آئی اے میں سی بی سی 24/23 ایف آئی آر کا ریکارڈ آن لائن بھی موجود نہیں۔

 اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مکمل فوٹیج موجود ہے تحقیقات کر رہے ہیں۔

 جب ڈائریکٹر ایف آئی اے سے مالک کا نام اور ایف آئی آر کی کاپی کا مطالبہ کیا گیا تو کوئی جواب نہ مل سکا۔

مزیدخبریں