ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست گجرات کے شہر رتناگری میں گنپتی پولے کے ساحل پر جب بہت سے لوگ بیپرجوئے سائیکلون کی آمد سے پہلے سمندر کا نظارہ کرنے کے لئے جمع تھے تو اچانک بڑی لہریں آنے سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
سینکڑوں لوگ رتناگری کے گنپتی پولے کے ساحل پر جمع موسم کا لطف اٹھا رہے تھے کہ اچانک معمول سے زیادہ بلند لہریں ساحل پر آنے لگیں، ان لہروں کی زد میں آنے والے سینکڑوں افراد لہروں کے ساتھ بہتے ہوئے ادھر ادھر لڑھکنے لگے جبکہ بہت سے لوگوں نے لہروں سے دور خشکی کی سمت دوڑیں لگا دیں۔ اس واقعہ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔