وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بیرون ملک ملازمت کیلئے نرسز کو جلد این او سی کے اجراء کا حکم

13 Jun, 2023 | 12:37 PM

Abdullah Nadeem

علی رامے:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےبیرون ملک ملازمت کیلئے نرسز کو جلد این او سی کے اجراء کا حکم دیدیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نےنرسزکے بیرون ملک جانے کیلئے اجازت کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت جاری کر دی،پی کے ایل آئی میں نرسنگ کالج کو فوری طورپر فعال کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا۔طالبات کی تعداد میں اضافے کیلئے مارننگ و ایوننگ شفٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی،نرسز کو دوران تربیت 31ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ بھی دی جائے گی،نرسنگ کا لجزمیں انسٹرکٹرز،نرسز ،ڈاکٹرز کیلئے فی لیکچر معاوضہ بڑھانے کی منظوری دی گئی،محسن نقوی نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ایجوکیشن کے معیار کو بہتربنانے کیلئے پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت نرسنگ ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز ،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈی جی نرسنگ،سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں