سٹی 42: ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، لاوارث ملنے والے ایک لاکھ روپے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اصل مالک تک پہنچا دیئے۔
ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ کو دوران ڈیوٹی روڈ سے لاوارث ایک لاکھ روپے ملے، ٹریفک انسپکٹر نے پیسوں کی ملکیت بارے شہریوں سے استفسار کیا، مگر اصل مالک نہ ملا۔ٹریفک انسپکٹر نے قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اصل مالک کو ڈھونڈ نکالا۔
گمشدہ ایک لاکھ روپے ملنے پر شہری خوشی سے نڈھال ہوگیا اور ٹریفک وارڈن سے اظہار تشکر کیا۔ سی ٹی او لاہور نے ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر نوید بٹ کو نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے۔