ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمروں کو ٹھیک کروانے کی ذمہ داری اٹھالی

معروف چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمروں کو ٹھیک کروانے کی ذمہ داری اٹھالی
کیپشن: Safe City Camera
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمروں کو ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چینی کمپنی کےعہدیداران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان، چینی و نجی کمپنیوں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چینی کمپنی ہواوے نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمرے ٹھیک کروانے کی ذمہ داری اٹھائی۔

 ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21 جون کو پہنچ جائے گا جس کے بعد فوری کام کا آغاز ہو جائے گا، کمپنی 14 اگست تک دو ہزار سی سی ٹی وی کیمرے درست کرے گی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 500 کیمروں کو بھی دیگر ذرائع سے ٹھیک کیا جا رہا ہے، کیمروں کے فعال ہونے سے سکیورٹی مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے مطابق 14 اگست تک 6 ہزار 500 کیمرے مکمل فعال حالت میں ہوں گے، سیف سٹی کی ورکنگ میں سافٹ وئیر کے تمام مسائل کو حل کر لیا جب کہ چہرہ شناخت کا سسٹم بھی دوبارہ فعال ہو چکا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر