ویب ڈیسک: وزیر اعلی محسن نقوی آج ملتان کا دورہ کرینگے، محسن نقوی ملتان کے نشتر 2 ہسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح کرینگے.
محسن نقوی کارڈیالوجی بلاک کے توسیع منصوبے اور نشتر ہسپتال میں بننے والی پناہ گاہ کا افتتاح بھی کرینگے۔ وزیر اعلی کی آمد کے سلسکے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری ہیلتھ نشتر پہنچ گئے۔
سیکرٹری ہیلتھ کارڈیالوجی، پناہ گاہ اور نشتر ٹو کی او پی ڈی کا رات گئے دورہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ رانا محمد افضل ناصر خان کے ہمراہ ڈی جی پی ایچ اے آصف روف خان بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کارڈیالوجی میں پی ایچ کے کام کو تیز کرنے کا حکم دے دیا.
واضح رہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی نشتر کارڈیالوجی اور پناہ گاہ کا افتتاح کر کے واپس روانہ ہو جائیں گے.