نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی، چین کا بھارت کے خلاف سخت ردعمل

13 Jun, 2022 | 11:14 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں بھارتی وزیر کے نازیبا الفاظ کے خلاف چین بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے بھارت کو انتہائی سخت ردعمل دیا ہے۔ 

 ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں بھارت پر تنقید کی گئی ہے۔ 

 ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو انا، نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا ہوگا۔ بھارت کو اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور دیگر مذاہب کے مابین امن کو فروغ دینا سیکھنا ہوگا کیونکہ یہ انتہائی اہم ہے۔ 

 ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف مودی سرکار نے نازیبا بیانات کی وجہ سے جو صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ اس میں جلد بہتری آجائے گی۔

مزیدخبریں