(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نادیہ افغان نے پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی خواہش نہیں کیونکہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی، اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اور جواد جودی کی شادی کو جون میں 15 سال کا عرصہ ہوا ہے، ہم دونوں کی بہترین انڈر اسٹینڈنگ ہے اور آج میں ٹھنڈے مزاج کی بھی اپنی شوہر کی وجہ سے ہوں۔
بچوں سے متعلق سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے پاس دو کتے ہیں بچے نہیں ہیں، ایک بار میں نے بچوں سے متعلق سوچا لیکن منصوبہ بندی نہیں کی کیوں کہ میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خاصی خوفزدہ ہوں، میں اپنے بھائی کے بچوں کے حوالے سے بھی خاصی پریشان رہتی ہوں۔
میزبان احسن نے سوال کیا کہ آپ کے بچے نہ ہونا کیا آپ کا اپنا انتخاب ہے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں ! ایک بار ہم نے سوچا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔