پی ٹی آئی منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج،عمران خان کا بڑااقدام

13 Jun, 2022 | 07:54 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےمنحرف اراکین کےخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کےخلاف ریفرنس خارج ہونے کے فیصلے کےخلاف درخواست دائر کردی۔چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے11مئی کومنحرف اراکین کےخلاف ریفرنسزخارج کیا، الیکشن کمیشن کاریفرنسزخارج کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔ تمام ثبوت موجود تھےپھربھی عدم شواہدکی بنیادپرریفرنسز خارج ہوئے جمہوریت کےلیےہارس ٹریڈنگ اورفلورکراسنگ کےخلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن اورراجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔

واضح رہے 11 مئی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے، آرٹیکل 63اےکےتحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

 
 
 

مزیدخبریں