ویب ڈیسک: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کے دوران جیب کتروں نے کام دکھادیا۔ رمضان چھیپا اور عامر لیاقت حسین مرحوم کے بیٹے احمد سمیت کئی افراد کے موبائل فون اور پرس نکال لئے گئے۔
اس سے قبل پاکستان کے کامیڈی لیجنڈ مرحوم عمر شریف کے جنازے میں بھی کئی افراد کی جیب کاٹی گئی تھی۔پاکستان کے نامور ٹی وی اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صوفی برزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزارسے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ہے، مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے جامع مسجد غازی کلفٹن میں ادا کی گئی ۔عامر لیاقت حسین کی نمازہ جنازہ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار سمیت سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔