ڈیوس روڈ ؛ ہوٹل کے کمرے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی

13 Jun, 2022 | 05:36 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)لاہور میں ڈیوس روڈ پر ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی،پولیس نے ہوٹل مینجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈیوس روڈ پر ایک ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا،پولیس نے ہوٹل مینجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،ملزم لقاءاللہ نے گذشتہ رات لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا تو ایک لڑکی برہنہ حالت میں چیخ وپکار کرتی ہوئی بھاگ گئی.سول لائن پولیس نے ہوٹل کے منیجر ممتاز علی کی مدعیت میں لقاءاللہ بخاری کے خلاف زیادتی سمیت دیگر وفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

مزیدخبریں