سکولوں سے متعلق اہم خبر

13 Jun, 2022 | 05:31 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکولوں کا لاکھوں روپے نان سیلری بجٹ خورد برد کیے جانے کا انکشاف،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نان سیلری بجٹ کا آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابقہ مالی سال میں ملنے والے نان سیلری بجٹ کا آڈٹ ہوگا۔سکولوں کی جانب سے غیر معیاری سامان کی خریداری کرکے زائد بل جمع کروائے گئے تھے، نان سیلری بجٹ خورد برد کرنے کی شکایات پر آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ہر تین ماہ بعد 48 ہزار سکولوں کیلئے تین ارب کا نان سیلری بجٹ جاری کیا جاتا ہے،لاہور کے سکولوں کیلئے سہ ماہی قسط 16 کروڑ روپے جاری ہوتی ہے۔

مزیدخبریں