مدرسہ معلم کی طالبات سے نازیبا حرکات کا واقعہ

13 Jun, 2022 | 05:14 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)برکی پولیس کی کارروائی،طالبات سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار،مدرسے کے طلبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور برکی پولیس نے کارروائی کرتے مدرسے کے طلبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم قاری کو گرفتار کرلیا،ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہناتھا کہ اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتار کرتےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جاۓ گی۔

مزیدخبریں