ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے ہزاروں غیرفعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذریعے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، زیرو بینک بیلنس والے ہزاروں سرکاری غیرفعال اکاؤنٹس موجود ہیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاؤنٹ میں جمع کیے جارہے ہیں۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کے سوا کسی اور اکاؤنٹ میں فنڈ رکھنے کی ممانعت ہے۔