آبی ذخائر میں قابلِ استعمال پانی ختم ،منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آگیا 

13 Jun, 2022 | 11:58 AM

سٹی 42:آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی ختم ،تربیلا اور چشمہ کے بعد منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول پر آگیا .

رپورٹ کے مطابق ملکی آبی ذخائر میں 79 ہزار ایکٹر فٹ پانی رہ گیا ہے ۔ارسا حکام کے مطابق منگلا،تربیلا  اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ79 ہزارایکڑ فٹ ہے۔منگلا میں پانی کی آمد 21ہزار300کیوسک اور اخراج  23 ہزار700کیوسک ہے۔تربیلا میں پانی کی آمد  89 ہزار400کیوسک اور اخراج 88   ہزار600کیوسک ہے۔

اس کے علاوہ چشمہ میں پانی کی آمد1 لاکھ 7 ہزار400کیوسک اور اخراج1 لاکھ   3ہزار100کیوسک ہے ۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد  26ہزار800کیوسک اور اخراج  17 ہزار200کیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 21 ہزار300 کیوسک ہے۔

جبکہ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ   79 ہزارایکڑ فٹ ہے ۔

مزیدخبریں